پاکستان
25 جنوری ، 2012

صدر زرداری نے آنگ سان سوچی کو شہید بے نظیر بھٹو ایوارڈ عطا کیا

صدر زرداری نے آنگ سان سوچی کو شہید بے نظیر بھٹو ایوارڈ عطا کیا

ینگون … صدر آصف علی زرداری نے میانمار کی جمہوریت پسند اپوزیشن رہنما آنگ سان سوچی کو شہید بے نظیر بھٹو ایوارڈ برائے جمہوریت عطا کیا ہے۔ نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو شہید بینظیر بھٹو ایوارڈ برائے جمہوریت دینے کی تقریب دارالحکومت ینگون میں ان کے گھر پر ہوئی۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ صدر زرداری کی طرف سے آصفہ بھٹو زرداری نے آنگ سان سوچی کو ایوارڈ دیا۔ صدر زرداری نے جمہوریت کیلئے آنگ سان سوچی کی جدوجہد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنگ سان سوچی جمہوریت اور انسانی حقوق کی ایک عظیم علامت ہیں۔ اس موقع پر آنگ سان سوچی نے امید ظاہر کی کہ وہ دن ضرورت آئے گا جب پاکستان اور میانمار عوام کے حقوق یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کریں گے۔ صدر زرداری اور سوچی کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جو 45 منٹ تک جاری رہی، دونوں رہنماوٴں نے دو طرفہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہٴ خیال کیا۔

مزید خبریں :