پاکستان
12 مارچ ، 2015

نائن زیرو سے نیٹو کا اسلحہ ملنے کی اطلاعات غلط ہیں،امریکی سفارتخانہ

نائن زیرو سے نیٹو کا اسلحہ ملنے کی اطلاعات غلط ہیں،امریکی سفارتخانہ

اسلام آباد........امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے رینجرز کے چھاپے کے دوران متحدہ کے مرکز نائن زیرو سے نیٹو کے چرائے گئے اسلحے کے ملنے کی تردید کردی۔ امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ میڈیا پر نشر ہونے والی یہ اطلاعات بالکل غلط ہیں کہ نائن زیرو پر چھاپے کے دوران نیٹو کا چرایا گیا اسلحہ ملا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا یا نیٹو کے بحری جہازوں سے اسلحہ یا گولہ بارود کراچی بھیجا ہی نہیں گیا تھا جبکہ امریکا اور نیٹو کے بحری جہازوں کا پاکستانی کسٹمز کے حکام بھی معائنہ کرتے تھے۔ ترجمان کے مطابق کراچی کی بندرگاہوں کو سفارتی اور عسکری سامان کی نقل وحمل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ امریکا اپنے تمام عسکری سامان کی دنیا بھر میں منتقلی پر گہری نظر رکھتا ہے اور یہ عمل جاری رکھے گا۔

مزید خبریں :