12 مارچ ، 2015
لاہور.........لاہور میں ایک شو روم کے تین مالکان کے قتل کے ملزم سیکورٹی گارڈ کو مبینہ پولیس میں ہلاک کر دیا گیا۔ لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں سیکورٹی گارڈ غلام عباس نے مبینہ طورپر ملازمت سے نکالنے پر شوروم کے تین مالکان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا، واردات کےبعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جس شخص سے ملزم نے گن خریدی تھی اس کی اطلاع پر ناکہ بندی کی گئی۔ پولیس نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش تو اس نے فائرنگ کردی اورجوابی فائرنگ میں مارا گیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ سیکورٹی گارڈ فرار ہونےکےبعد بھی دیگرتاجروں کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہاتھا۔ تاجروں کی شکایت پر ملزم کی تلاش تیز کردی گئی۔ پولیس حکام نے ملزم سیکورٹی گارڈ کے شناختی کوائف حاصل نہ کرنے پر بیٹ آفیسر اور دیگر اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔