دنیا
04 مئی ، 2012

روس:پولیس پوسٹ کے قریب خود کش حملے میں20 افراد ہلاک ،30 زخمی

روس:پولیس پوسٹ کے قریب خود کش حملے میں20 افراد ہلاک ،30 زخمی

ماسکو…روس کے علاقے داغستان میں پولیس پوسٹ کے قریب دو دھماکوں میں20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق داغستان کے دارالحکومت Makhatchkala میں پولیس ٹریفک کنٹول کے قریب خودکش بمبار نے پہلا دھماکہ کیا اور جب ریسکیو اہلکار موقعے پر پہنچے تو دوسرا دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ۔ہلاک ہونے والوں میں اکثریت پولیس آفیسروں کی ہے۔دھماکے میں 20 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔


مزید خبریں :