16 مارچ ، 2015
لاہور........سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے سانحہ یوحنا آباد پر آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے بھی یوم سوگ منایا جائے گا۔پاکستان بارکونسل کےوائس چیئرمین اعظم نذیرتارڑ اور لاہور ہائی کورٹ بارکےصدرپیر مسعود چشتی نے یوحناآبادکے2 چرچز میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی اور کہاکہ وکلاء، مسیحی برادری کےدکھ میں برابر کےشریک ہیں۔اعظم نذیرتارڑکاکہنا تھا کہ وکلاء تمام بار ایسوسی ایشنزکےدفاتر پر سیاہ جھنڈے لہرائیں گے اور بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ بارکےصدر پیر مسعود چشتی کا کہناتھا کہ دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،دہشت گرد دنیا میں پاکستان کاامیج خراب کرنا چاہتےہیں۔