16 مارچ ، 2015
اسلام آباد......قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی امور پر بحث کا امکان ہے ۔ اجلاس سہ پہر 4 بجے ہو گا ۔جس میں کل لاہور کے گرجا گھروں پر ہونے والےحملوں سمیت دہشت گردی کے واقعات پر بحث کا متوقع ہے ۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان فوجداری قوانین کا ترمیمی بل 2015 ایوان میں پیش کریں گے۔