Geo News
Geo News

پاکستان
16 مارچ ، 2015

سانحہ یوحناآباد:ایک مسلمان نے حملہ آور کوروکنے کیلئے جان وار دی

سانحہ یوحناآباد:ایک مسلمان نے حملہ آور کوروکنے کیلئے جان وار دی

لاہور.......یوحناآباد واقعے میں ایک مسلمان نے حملہ آور کو روکنے کےلیے اپنی جان وار دی۔ 40سالہ شیخ صادق نے حملہ آور کو پکڑنےکی کوشش میں سینے پر گولیاں کھالیں، گھرانے کے واحد کفیل نے اپنی جان دے کر کئی مسیحیوں کی زندگیاں بچا لیں۔ ایک بیٹے اور تین بیٹیوں کا باپ، 40سالہ شیخ محمد صادق یوحنا آباد میں چرچ کے عین سامنے برتنوں کی دکان چلاتا تھا۔ اس کے بھائی محمد عارف کاکہنا ہےکہ شیخ صادق نے چرچ پر فائرنگ کرتے حملہ آور کو اندر جانے سے روکنا چاہا، اس کوشش میں گولیاں لگنے سے چل بسا۔ شیخ صادق کے بیٹے کاکہنا ہے کہ جانے والا چلا گیا،لیکن اس کی یاد دکھ بن کر ہمیشہ ساتھ رہے گی۔ اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ ملک دشمنوں کی ایسی کارروائیوں میں اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کےلیے حکومت کو ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید خبریں :