17 مارچ ، 2015
پشاور ........پشاور کے علاقے متھرا میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے مرکزی کردار ڈاکٹرشکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔سمیع اللہ آفریدی گھرجارہے تھےکہ انہیں متھرا کے علاقے اسلم ڈھیری میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا،سمیع اللہ آفریدی 3 ماہ بیرون ملک رہنے کے بعد وطن واپس آئے تھے ۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کی گئی ہے۔