18 مارچ ، 2015
ہالی وڈ ........ہالی وڈ اداکار وِل فیرل اور کیون ہارٹ کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم " گیٹ ہارڈ" کا ٹیکساس میں پریمئیر ہوا،اسٹار کاسٹ نے خوب رونق لگائی۔امریکی شہر آسٹن ( Austin) میں اپنی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم" گیٹ ہارڈ" کی پریمیئر کے دوران ہالی وڈ اداکار کیون ہارٹ کا کہنا تھا کہ نئی فلم میں مزاحیہ اور رونچی(raunchy) دونوں کردار دیکھنے کو ملیں گے۔ فلم میں نسلی اور وقیانوسی تصورات کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ فلم اداکار وِل فیرل اور کیون ہارٹ کی مزاحیہ صلاحیتوں کا نچوڑ ہے۔ فلم میں اداکار وِل فیرل ایک ایسے کمزور دل بزنس مین کا کردار ادا کرتا ہے جو جیل کی سزا بھگتنے کو تیار نہیں،اور ایک سخت جان شخص کیون ہارٹ کی مدد حاصل کر لیتا ہے۔ کامیڈی اور ڈرامے سے بھر پور یہ سنسنی خیز فلم27 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔