انٹرٹینمنٹ
18 مارچ ، 2015

ایان علی سے دس سال سے ملاقات نہیں ہوئی، والد کا بیان قلم بند

ایان علی سے دس سال سے ملاقات نہیں ہوئی، والد کا بیان قلم بند

راولپنڈی .......راولپنڈی کسٹمز کی تفتیشی ٹیم نے منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے والد کا بیان قلمبند کر لیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کی دس سال سےایان علی سےملاقات نہیں ہوئی۔ کسٹم ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کے والد کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔ ان کاکہناتھاکہ بیٹی ایان علی سے 10 سال سے ملاقات نہیں ہوئی وہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتی ہے۔ کسٹم ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے 2 گھنٹے تک ایان کے والد سے سوال جواب کئے۔

مزید خبریں :