Geo News
Geo News

پاکستان
19 مارچ ، 2015

ملتان:دریائے چناب میں ڈوبنے والے پولیس اہلکار کی لاش نکال لی گئ

 ملتان:دریائے چناب میں ڈوبنے والے پولیس اہلکار کی لاش نکال لی گئ

ملتان.......دریائے چناب میں 2 روز پہلے ڈوبنے والے پولیس اہلکار کی لاش 24 گھنٹے بعد دریا سے نکال لی گئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دو روز قبل دریائے چناب میں محمد پور گھوٹہ کے مقام پر قاسم بیلہ کا رہائشی 55 سالہ پنجاب پولیس کا ملازم منظور احمد نے مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کی اور دریا میں چھلانگ لگا دی منظور احمد تقریبا 6 ماہ قبل ٹریفک حادثے میں اپاہج ہو گیا تھا جس کی وجہ سے اسے اپنے محکمہ کی جانب سے ملازمت کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا ۔ ڈوبنے والا شخص پنجاب پولیس میں بطور مستری کام کر رہا تھا۔آج دوسرے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری رہا اور آخر کار اس کی لاش کو نکال لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :