پاکستان
19 مارچ ، 2015

صولت مرزا کی سزا مزید30روز مو خر کی جائے گی،ذرائع

صولت مرزا کی سزا  مزید30روز مو خر  کی جائے گی،ذرائع

اسلام آباد..... ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کی سزا کو مزید تیس روز تک کے لیے مو خر کیا جائے گا اور سندھ حکومت کی درخّواست پر کے ای ایس سی کے سابق سربراہ کے قتل کیس کو دوبارہ کھولا جائِے گا۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اشتر اوصاف سے سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے بھی ملاقات کرکے صولت مرزا کیس کے بارے میں بات چیت کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کیس کے بارے میں اٹارنی جنرل آفس سے بھی رائے لی گئِی ہے ۔ صولت مرزا قتل کیس کو کھولے جانے کے بارے میں میں وزارت قانون نے برطانیہ میں آئرلینڈ کی جماعت شن فن میں بھی صولت مرزا کیس کی طرز کینظیر موجود ہے ، جس میں قتل کے ایک مجر م نے ایسا ہی بیان دیا تھا جس کے بعد آئرلینڈ میں پہلے سے فیصلہ شدہ مقدمے کے ایک حصے کو دوبارہ کھول دیا گیا ۔ذرائع نے دعوی کیا کہ صولت مرزا کے انکشافات کے بعد کے ای ایس ای کے سابق سربراہ کا قتل کیس سند ھ حکومت کی درخواست پر دوبارہ کھولا جائِے گا۔ صولت مرزا کی پھانسی انکے بیان اور کراس ایگزامینیشن تک موخر کردی جائے گی۔

مزید خبریں :