20 مارچ ، 2015
کراچی .......کراچی کے علاقے آرام باغ کی برھانی مسجد کے قریب زوردار دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 8افراد زخمی ہوگئے ہیں ، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مسجد کے باہرکھڑی موٹرسائیکل میں دھماکا خیزمواد نصب کیا گیا تھا،جو1بجکر 50منٹ پر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ،دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔