پاکستان
20 مارچ ، 2015

کراچی:نارتھ ناظم آباد دھماکا خودکش تھا:ایس پی گلبرگ

کراچی:نارتھ ناظم آباد دھماکا خودکش تھا:ایس پی گلبرگ

کراچی ........ایس پی گلبرگ کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد دھماکا خودکش تھا۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آبادبلاک جے میں شاہراہ نورجہاں پردھماکا ہوا ہے جہاں نامعلوم ملزمان نے رینجرز کی کھڑی گاڑی کو نشانہ بنایا۔دھماکے کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا جبکہ خاتون سمیت 2راہگیر بھی زخمی ہوئے۔شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی،عباسی شہیداسپتال میں ایمرجنسی نافذ اور سیکیورٹی سخت کردی گئی ۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں رینجرز کی موبائل نمبر جی ایس 8554کو شدید نقصان پہنچا اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ متعدد موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق رینجراہلکاروں کی شناخت یارمحمد اور قاسم ،زخمی اہلکار کی شناخت خرم کےنام سے ہوئی جبکہ زخمی راہگیروں کی شناخت ظرف اورسعیدہ کےنام سےہوئی ہے۔ایس پی گلبرگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکا بظاہر خودکش لگتا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ محسوس ہوتا ہےخودکش حملہ آور نے موٹر سائیکل رینجرز کی گاڑی سے ٹکرائی۔

مزید خبریں :