22 مارچ ، 2015
نئی دہلی......بھارتی پارلیمنٹ کمپلیکس میں آگ لگ گئی ، جس پرکچھ دیر بعد قابو پالیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگ پارلیمنٹ کمپلیکس کے اے سی پلانٹ میں لگی، عمارت سے آگ کے شعلے اٹھنے لگے ۔ فائر بریگیڈ کی گیارہ گاڑیوں اور تیس اہل کاروں کی مدد سے 20 منٹ بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم آگ سے پارلیمنٹ کی مرکزی عمارت کو نقصان نہیں پہنچا۔