22 مارچ ، 2015
فیصل آباد....... پنجاب کے سابق وزیر قانون مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کراچی آپریشن کو غلط رنگ دینا ایم کیو ایم کی قیادت کے لیے مناسب نہیں ہو گا ۔ایم کیو ایم کوتعاون کرنا چاہئے تاکہ وہ عوام کے سامنے سرخرو ہو سکے ۔ فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےرانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نائن زیرو سے پکڑے گئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان نے اپنے گناہوں کا اعتراف کر لیا ہے اور ا ب قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں تاکہ عدالتوں سے مجرموں کو سزائیں ہو سکیں۔