22 مارچ ، 2015
لاہور.......لاہورمیں سانحہ یوحنا آباد میں خودکش حملوں میں معاونت دینے والا ایک شخص حراست میں لے لیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے مبینہ ساتھی غلام رسول نے علاقے کی ریکی کی اور حملہ آوروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دی ، ذرائع نے بتایا کہ غلام رسول کو ٹیلیفون کالوں سے ٹریس کیا گیا ،اسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔