23 مارچ ، 2015
ملتان .......ٹورازم ڈوپلیمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب ٹور ڈی ریس کے سائیکلسٹ کو ملتان پہنچنے پر انتظامیہ کی جانب سے گاڑیاں فراہم نہیں کی گئی ۔ پنجاب ٹور ڈی ریس کا دوسرا مرحلہ بہاولپور سے شروع ہوا ،جس کا سفر ملتان پر ختم ہوا لیکن 95 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے والے سائیکلسٹ کا سفر ابھی ختم نہیں ہوا ۔ تھکے ہارے اور پسینے میں شرابور سائیکلسٹ کو ایک روز ملتان میں قیام کرنے کیلئے بہاولپور بائی پاس سے سرکٹ ہاوس اور اسپورٹس کمپلیکس پہنچنا تھا، جس کیلئے انتظامیہ نے انہیں گاڑیاں فراہم نہیں کیں ، کچھ سائیکلسٹ پولیس موبائل میں بیٹھ گئے اور کچھ نے ٹریفک پولیس سے لفٹ مانگی ۔ اتنا ہی نہیں سندھ سے آئے مہمانوں سے تو وین خراب ہونے پر دھکے بھی لگوائے گئے۔