23 مارچ ، 2015
نئی دہلی ......بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف کو مبارکباد کا پیغام دیاہے اور کہا کہ دوطرفہ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ دہشتگردی سے پاک ماحول میں مذاکرات ہونے چاہئیں، بعدمیں بھارتی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں کسی تیسرے فریق کو شامل نہیں کیا جائیگا۔ پاکستان کے ساتھ بات چیت میں حریت کانفرنس کو شامل کرنے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا، پاکستان کے ساتھ مذاکارت براہ راست ہوں گے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ بھارت اپنی بات خود کر سکتا ہے، حریت کانفرنس کے بارے میں بھارتی موقف میں غلط فہمی کی کوئی گنجائش نہیں۔