23 مارچ ، 2015
کراچی .......کراچی میں گورنرہاؤس میں سول ایوارڈکی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے علاوہ کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، سینئر وزیر نثارکھوڑو اور ڈپٹی اسپیکر شہلارضا بھی شریک ہوئیں۔ دورانِ تقریب 27شخصیات کو سول ایوارڈز دیے گئے،5شخصیات کوستارۂ امتیاز، 10کوتمغہ ٔامتیاز اور 12کو صدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی دیا گیا۔ ستارۂ امتیاز حاصل کرنے والوں میں اداکار شکیل، نجیب دانا والا، ڈاکٹرعبدالقادر مغل، نثار احمد صدیقی شامل ہیں جبکہ سینئر صحافی ادریس بختیار کو صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔