23 مارچ ، 2015
لورالائی .......بلوچستان میں لورالائی کےعلاقے سنجاوی میں سرچ آپریشن ہوا ہے جس کے دوران 3مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 12خودکار ہتھیار، اینٹی ائرکرافٹ گن، دو راکٹ لانچربرآمدکیے گئے۔بلوچستان کے ضلع لورالائی میں فرنٹئیر کور نے سرچ آپریشن کے دوران 3مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔دہشت گردوں نے یو م پاکستان کی تقریبات میں تخریبی کاروائیوں کا منصوبہ بنا یا تھا۔ ملزما ن کے قبضے سے 12خودکار ہتھیار، اینٹی ائرکرافٹ گن، دو راکٹ لانچر، 5پسٹل اور مختلف اقسام کےسینکڑوں راؤنڈز بھی برآمدہوئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔