05 مئی ، 2012
لاہور ... لاہور کے علاقے شادمان میں نامعلوم افراد نے رکن صوبائی اسمبلی شاہان ملک کے گھر پر فائرنگ کر کے ایک سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا۔اٹک سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے شاہان ملک کے مطابق وہ لاہور کے علاقے شادمان ٹو میں اپنے گھر میں موجود تھے کہ دوموٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا،فائرنگ سے ان کا ایک سیکیورٹی گارڈ حامد زخمی ہو گیا جسے انھوں نے خود اسپتال پہنچایا۔جبکہ حملے میں وہ خود محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق شاہان ملک کی اپنے علاقے میں دیرینہ عداوت چل رہی ہے تاہم تمام پہلووٴں پر تفتیش کی جائے گی۔۔