Geo News
Geo News

دنیا
24 مارچ ، 2015

مشیل اوبامہ کی بھتیجی کو دھمکی آمیز فون ،سیکوریٹی بڑھادی گئی

مشیل اوبامہ کی بھتیجی کو دھمکی آمیز فون ،سیکوریٹی بڑھادی گئی

واشنگٹن......امریکا میں خواتین کےکھیلوں کے دوران مشیل اوبامہ کی بھتیجی کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد سیکوریٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔امریکی خاتون اول مشیل اوبامہ کی بھتیجی لیزلی روبِنسنLeslie Robinson کو 8 منٹ کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ۔رابنسن میری لینڈ یونیورسٹی کی باسکٹ بال ٹیم کی کھلاڑی ہیں۔ کال میں اطلاع دی گئی کہ ایک شخص گن کے ساتھ کالج کے گراؤنڈ میں موجود ہے،جس کے بعد سے وومن کھیلوں میں سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے،اس گیم کے پہلے راؤنڈ میں امریکی صدر باراک اوبامہ نے بھی شرکت کی تھی۔

مزید خبریں :