پاکستان
05 مئی ، 2012

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ،8افراد ہلاک ،متعدد زخمی

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ،8افراد ہلاک ،متعدد زخمی

میرانشاہ ... شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شوال کے علاقے درئی نشتر میں جاسوس طیارے سے ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے۔ میزائل حملے سے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اوراس میں موجود 8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد علاقے پر چار جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں، جس کے باعث امدادی کاموں میں تاخیر کا سامنا رہا۔ ہلاک ہونے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں :