24 مارچ ، 2015
لاہور.......امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہےکہ کراچی کو تشدد سے پاک کرنے کے لیے گورنر سندھ کی تبدیلی ضروری ہے، وفاقی حکومت گورنر سندھ عشرت العباد کو فوری تبدیل کرے۔لاہور میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سندھ میں مجرموں کو گورنر ہاؤس سے تحفظ ملتا ہے اور بیرونی قوتیں کراچی کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہیں، آپریشن کو کامیاب بنانے کےلیے اس مداخلت کو روکنا ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے میں تاخیر نہ کرے، سیاسی جماعتوں کو آپس میں لڑنے کی بجائے مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف لڑنا چاہیے۔