پاکستان
05 مئی ، 2012

شکاگو کانفرنس سے پہلے نیٹو سپلائی بحال ہوتی نظر نہیں آتی،امریکی عہدیدار

شکاگو کانفرنس سے پہلے نیٹو سپلائی بحال ہوتی نظر نہیں آتی،امریکی عہدیدار

واشنگٹن ... امریکا کا کہنا ہے کہ 20 یا 21 مئی سے پہلے نیٹو سپلائی روٹس بحال ہوتے نظر نہیں آرہے ،غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شکاگو کانفرنس سے پہلے نیٹو سپلائی روٹس بحال ہوتے نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے لیے امریکی اور پاکستانی عہدے داروں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، اور نیٹو سپلائی کے متعلق مذکرات جاری رہنا سود مند ہے تاہم جلد کوئی فیصلہ ہوتا نظر نہیں آرہا۔ 20 ،21 مئی کو امریکی ریاست شکاگو میں کانفرنس ہونے جارہی ہے، جس میں پاکستان کی شرکت متوقع ہے۔

مزید خبریں :