05 مئی ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے لیاری میں آپریشن کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے تھے جو کہ اب معمول پر آرہے ہیں لیاری میں سی آئی ڈی پولیس نے ایف سی اور سندھ ریزرو پولیس کے ہمرا آٹھ روز تک آپریشن کیا جس میں پولیس اہکاروں سمیت 25 افراد اپنی زندگیوں سے گئے اور 69 افراد زخمی ہو گئے تھے تاہم آپریشن کے دوران علاقہ کاروبار مکمل طور پر بند رہا لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کے رہ گئے اور جن کو موقع ملا وہ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ۔ گزشتہ شب پولیس کی جانب سے آپریشن روکنے کے بعد علاقہ کاروباراسکول کھلنا شروع ہو گئے ہے اور لوگ روز مرہ کے کام کاج پر جانا شروع ہوگئے ہیں ۔ علاقے میں فائرنگ اور دستی بم حملوں کی واجہ سے پی ایم ٹیز کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے چیل چوک کے اطراف کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی تا حال معطل ہے اور گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔