05 مئی ، 2012
لندن… کنزرویٹو پارٹی کے بورس جانسن دوبارہ لندن کے میئر منتخب ہوگئے ۔ ایک غیر ملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے بورس جانسن نے اپنے مد مقابل کیون لوونگ اسٹون کے مقابلے میں 51.5 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ اپنی فتح کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں لندن کے رہنے والوں کی فلاح کیلئے کام کرتا رہوں گا ۔