پاکستان
05 مئی ، 2012

پشاور:چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ٹرک ڈرائیور گرفتار

پشاور… پشاور پولیس نے چرس اسمگل کی کوشش ناکام بنادی۔ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں ایک مشتبہ ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی۔ ٹرک کے خفیہ خانوں سے 52 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ ایس ایچ او بھانہ ماڑی بشیرداد نے جیو نیوز کو بتایاکہ ٹرک ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔ جس کا نام روحیل امین ہے۔ گرفتار ملزم کا تعلق بڈھ بیر سے ہے۔

مزید خبریں :