Geo News
Geo News

پاکستان
25 مارچ ، 2015

کراچی کا آپریشن کسی پارٹی نہیں، مجرموں کے خلاف ہے، وزیراعظم

کراچی کا آپریشن کسی پارٹی نہیں، مجرموں کے خلاف ہے، وزیراعظم

کراچی ......وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کا آپریشن کسی پارٹی کے نہیں، مجرموں کے خلاف ہے، ملک کی ترقی، کراچی کی ترقی سے جڑی ہے،اور یہ شہر میں امن کے بغیر ممکن نہیں، قتل و غارت کرنے والے کہیں بھی ہوں اور جس شکل میں بھی ہوں ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔کراچی میں مختلف کمپنیوں میں ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو بڑے بڑے چیلنجز در پیش ہیں، ماضی میں ان سے نمٹنے کی کوششیں نہیں کی گئیں، معیشت میں بہتری کی طرح دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنا چاہتےہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی، کراچی کی ترقی سے جڑی ہے اور یہ شہر میں امن کے بغیر ممکن نہیں، قتل و غارت کرنے والے کہیں بھی ہوں اور جس شکل میں بھی ہوں ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ توانائی سمیت دیگر مسائل کے حل کےلیے بھی حکومت بھرپور کوششیں کررہی ہے، ملک میں نئے ایرپورٹس اور موٹرویز تعمیر کریں گے، خواہش ہے کہ بھارت کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات قائم ہوں۔

مزید خبریں :