کھیل
26 مارچ ، 2015

دوسرا سیمی فائنل: آسٹریلیا بھارت کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

دوسرا سیمی فائنل: آسٹریلیا بھارت کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

سڈنی.....کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا بھارت کو 95رنز سے شکست دےکر فائنل میں پہنچ گیا،آسٹریلیا کی جانب سے دیئے جانے والے پہاڑ جیسے 329رنزکےہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم233رنز پر ڈھیر ہو گئی۔آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کو شاندار سنچری 105اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت میںمہیندرا سنگھ دھونی کی رہائش گاہ پرسیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔اس سے قبلسڈنی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلےگئے میچ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور بھارت کو میچ جیتنے کیلئے329رنز کا ہدف دیا ، بھارت کو جلد ہی پہلی کامیابی ملی اور ڈیوڈ وارنر 12رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد بھارتی بالرز کی ایک نہ چلی ،ایرون فنچ اور اسٹیون اسمتھ کے سامنےبھارتی بالر بے بس نظرآئے۔ دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ کیلئے182رنز کی شاندار شراکت قائم کی،اسمتھ نے89گیندوں پر 9چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔وہ 105رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔میکسویل تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 14گیندوں پر 23رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔ صرف ایک رن کے بعد ہی ایرون فنچ بھی 81رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ کلارک صرف 10رنزبناسکے۔فاکنردھواں دار 21رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔واٹسن نے28رنز کی اننگزکھیلی ۔مچل جانسن نے 12گیندوں پر ناقابل شکست 27رنز بنائے۔ یوں کینگروز نے مقررہ 50اوورز میں 328رنز بنائے۔امیش یادیو نے 4، موہت شرمانے 2جبکہ ایشوین نے ایک وکٹ حاصل کی۔آج کے میچ میںفتح کے بعد ٹیم آسٹریلیا فائنل میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی، فائنل اتوار 29مارچ کو ملبورن کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :