05 مئی ، 2012
واشنگٹن…این جی ٹی…امریکی ریاست واشنگٹن میں قانون ساز اداروں نے جیلوں میں قید افراد کے رویے کو بہتر بنانے کے لئے انوکھی حکمتِ عملی کا استعمال کیاہے۔قیدیوں کے منفی اور جارحانہ رویے کوخوشگوار بنانے کے لئے بلیوں کو جیل میں رکھ لیا گیاہے جو ان کے ساتھ رہ کر ان کی اخلاقی اور معاشرتی تربیت کریں گی۔اس انوکھے اقدام کیلئے بے گھراور لا وارث بلیوں کومنتخب کیاجاتا ہے جنھیں قیدیوں کی اصلاح کر نے کے صلے میں اس جیل میں ایک مستقل رہائش بھی مل جا تی ہے۔