دنیا
27 مارچ ، 2015

نیویارک کےعلاقے مین ہٹن کی عمارت میں آگ لگ گئی، 12زخمی

نیویارک کےعلاقے مین ہٹن کی عمارت میں آگ لگ گئی، 12زخمی

نیویارک..........امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں واقع کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ آگ کے سبب عمارت کا ایک حصہ گرگیا ہے۔ جس میں ابتدائی طور پر 12افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے جلد اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ فائر فائٹرز بر وقت پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔ فائر ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق عمارت میں ایک جاپانی ریسٹورنٹ بھی واقع ہے، تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں کی جاسکی۔

مزید خبریں :