Geo News
Geo News

پاکستان
27 مارچ ، 2015

سب طے ہو جانے کے بعد ن لیگ ایم او یو بدلنا چاہتی ہے، عمران خان

 سب طے ہو جانے کے بعد ن لیگ ایم او یو بدلنا چاہتی ہے، عمران خان

اسلام آباد.........چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سب طے ہو جانے کے بعد ن لیگ ایم او یو بدلنا چاہتی ہے، جوڈیشل کمیشن پر ن لیگ اب پیچھے ہٹی تو پی ٹی آئی سڑکوں پر آئے گی۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری 3 مہینے سےن لیگ سے جوڈیشل کمیشن سےمتعلق بات چیت چل رہی تھی، تمام معاملات طے پاگئے ہیں، کل معلوم ہوا کہ (ن)لیگ ایم اویوتبدیل کرناچاہتی ہے، جتنی لچک دکھانی تھی دکھاچکے، (ن)لیگ پیچھے ہٹ گئی تو ہم سڑکوں پرنکلیں گے، (ن)لیگ پیچھے ہٹتی ہے تواسکامطلب ہےوہ جوڈیشل کمیشن سےڈری ہوئی ہے، نواز شریف اور اسحاق ڈار کو پیغام دیتاہوں کہ ایم او یو نہ بدلیں۔ یمن میں سعودی کارروائیوں میں پاکستانی فوج کی مجوزہ شرکت کی انہوں نے سختی سے مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یمن کے جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہیے، فریق ہوکر کسی کی جنگ میں شریک ہو نا غلط ہے، امریکا کی جنگ میں شریک ہوکر جو نقصان اٹھایا اس کے نقصانات بھگت رہے ہیں ، پاکستان کو کچھ کرنا ہے تو سعودی عرب ا ور ایران میں مفاہمت کی کوشش کرے ۔ چیرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یمن کی جنگ کے معاملے پر نوازشریف نے کس سے اجازت لی ہے، کیا انہوں نے پارلیمنٹ سے منظوری لی؟ کیا اپوزیشن کوساتھ لیاگیا،اے پی سی بلائی گئی؟ پی ٹی وی پر حملے کے حوالے سے سامنے آنے والی عمران خان اور عارف علوی کی ٹیلیفونک گفتگو پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے تو یہ بتایا جائے کہ ٹیلی فون کال ٹیپ کرنے کا جرم کس نے کیا؟ کسی کےفون ٹیپ کرناغلط ہے۔

مزید خبریں :