Geo News
Geo News

پاکستان
27 مارچ ، 2015

آزادکشمیرضمنی انتخاب،ن لیگی امیدوار پی پی امیدوار کے حق میں دستبردار

آزادکشمیرضمنی انتخاب،ن لیگی امیدوار پی پی امیدوار کے حق میں دستبردار

میرپور،آزاد کشمیر.........میرپور آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار محمود غازی، پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اشرف کے حق میں دستبردار ہوگئے۔دستبرداری کا اعلان ہوتے ہی لیگی کارکن اشتعال میں آگئے۔قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 کا ضمنی انتخاب 29 مارچ کو ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار ارشد محمود غازی کی کامیابی لے لئے لیگی کارکن شہر میں جگہ جگہ ریلیاں نکال رہے تھے۔ لیکن اچانک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر نے پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اشرف کے حق میں ارشد محمود غازی کی دستبرداری کا اعلان کردیا۔یہ اعلان سننا تھا کہ لیگی کارکن اشتعال میں آگئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئےعلامہ اقبال روڈ ٹائر جلاکر بلاک کردیا۔کچھ کارکنوں نے راجہ فاروق حیدر اور ارشد محمود غازی پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی، لیکن وہ الیکشن آفس کے اندر چلے گئے اور دروازہ بند کردیا۔ کارکنوں نے دروازے پر ڈنڈے بھی برسائے۔ کچھ کارکن جذباتی ہوکر آپس میں بھی لڑ پڑے۔

مزید خبریں :