Geo News
Geo News

پاکستان
27 مارچ ، 2015

بلدیہ فیکٹری کیس کا مرکزی ملزم شکیل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بلدیہ فیکٹری کیس کا مرکزی ملزم شکیل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی ......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاون فیکٹری کے مرکزی ملزم شکیل عرف چھوٹا سمیت چار ملزمان کو 3 اپریل تک جسمانی ریمانڈپر پولیس کےحوالے کردیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ کےمرکزی ملزم شکیل عرف چھوٹاسمیت 4 ملزمان کی کو پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم شکیل سمیت4 ملزمان کا عدالت سے 7 روز کے جسمانی ریمانڈدینے کی استدعا کی تھی۔ جس پر عدالت نے 3 اپریل تک ملزمان کو جسمانی ریمانڈپر پولیس کےحوالے کردیا ہے۔ بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ 11 ستمبر 2012ء کو پیش آیا تھا اور اس میں تقریباً 290 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید خبریں :