پاکستان
28 مارچ ، 2015

آنے والی نسلوں کودہشتگردی سےپاک پاکستان دیناہے،آرمی چیف

آنے والی نسلوں کودہشتگردی سےپاک پاکستان دیناہے،آرمی چیف

لاہور.......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دینا ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور جنگ کر رہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہورمیں گریجویٹ ڈاکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کی محافظ ہے، قومی ترقی میں بھی کردار ادا کر رہی ہے، آرمی میڈیکل کور کا قدرتی آفات اور دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشنز میں کردار متاثر کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط قوم کے لیے جسمانی، ذہنی اور سماجی صحت ہونی چاہیے۔

مزید خبریں :