پاکستان
28 مارچ ، 2015

پاکستانی بحریہ کا ایک جہازکل بحیرۂ احمر روانہ ہو رہاہے،سیکریٹری خارجہ

پاکستانی بحریہ کا ایک جہازکل بحیرۂ احمر روانہ ہو رہاہے،سیکریٹری خارجہ

اسلام آباد........سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ یمن کے معاملے پر کرائسز سیل بنا دیا گیا،پاک بحریہ پاکستانیوں کے انخلا کے لیے 2 بحری جہاز بحیرہ احمر بھیج رہی ہے،پاکستانی بحریہ کا ایک جہازکل اور دوسرا پرسوں بحیرہ احمر روانہ ہو گا،پاک بحریہ کےدونوں جہاز دو دو سو پاکستانی لا سکتے ہیں۔سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ سفیرڈاکٹرعرفان یوسف شامی نےخبر دی کہ 600پاکستانیوں کا قافلہ رواں دواں ہے،پوری کوشش ہے کہ پاکستانیوں کا قافلہ الحدیدہ پہنچ جائے ،اگلے ساڑھے تین چار گھنٹے میں پاکستانی الحدیدہ پہنچ جائیں گے،یمن میں صورت حال بہت مخدوش ہے، پاکستانی جہازکو یمن میں محفوظ راستہ دینے کیلئےسعودی عرب سےرابطے میں ہیں،الحدیدہ میں موجود 200 پاکستانیوں کو بھی لانا ہے،پاکستانی قافلے کو الحدیدہ کے پاکستانی اسکول میں ٹھہرانے کی کوشش ہے،اومان کی طرف یمنی شہر سےبھی پاکستانیوں کو لانے کی کوششیں جاری ہیں،عدن سے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے وہاں لڑائی رکنے کا انتظار کر رہے ہیں ۔ سیکریٹری خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ پاکستانیوں کا قافلہ الحدیدہ پہنچ جائے، 600 پاکستانیوں مشتمل قافلہ محفوظ راستے سے الحدیدہ پہنچ جائے گا،الحدیدہ میں پاکستانیوں کو اسکول اور دیگر محفوظ مقامات پر ٹھہرانے کےانتظامات ہیں،عدن میں لڑائی رکنے کے بعد دیکھیں گے کہ پاکستانیوں کو کس طرح نکالا جائے،عدن کی صورتحال زیادہ مخدوش ہے،لڑائی رکنے کا انتظار کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اومان کے راستے یمن سےبھی پاکستانیوں کولانے کی کوششیں جاری ہیں،اومان کی حکومت سے پاکستان کے سفیر نے رابطہ کیا ہے۔ اعزاز چوہدری نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف اور شاہ سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے، وزیراعظم نےکہاسعودی عرب کی علاقائی سالمیت پاکستان کیلئےبہت اہم ہے،سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کوخطرہ ہواتو پاکستان کیلئےباعث تشویش ہے،پاکستان کا وفد سعودی عرب جاکر جائزہ لےگا اور حکام سے بات کرے گا،اگلے 24یا 48 گھنٹےمیں پاکستانی وفد سعودی عرب جائےگا،یمن کی صورتحال کا دو مہینے سے جائزہ لے رہے تھے۔ سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی سعودی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا ہے،سعودی حکومت کی طرف سے یمن میں نو فلائی زون ہے،پی آئی اے کی پہلی پرواز جلد از جلد الحدیدہ بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں،پی آئی اے کی پرواز کو محفوظ راستہ دینے اور طیارے کو الحدیدہ میں اتارنے کیلئےسعودی حکام سےرابطے میں ہیں۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ ہر ملک اپنے قومی مفاد میں فیصلے کرتا ہے، پاکستان اپنے عوام کی امنگوں اور مفاد میں فیصلے کرے گا۔

مزید خبریں :