Geo News
Geo News

پاکستان
30 مارچ ، 2015

سعودی عرب نے ہمیشہ مدد کی، وہ بڑے بھائی کی طرح ہے،خواجہ آصف

سعودی عرب نے ہمیشہ مدد کی، وہ بڑے بھائی کی طرح ہے،خواجہ آصف

لاہور.......وفاقی وزیرپانی بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ ہوا تو بھرپور مدد کریں گے۔یمن سے تین ہزار پاکستانی جلد وطن واپس پہنچ جائیں گے ۔وفاقی وزیر خواجہ آصف نے واپڈا ہاؤس میں سیمینار سے خطاب اورمیڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے بڑے بھائی کی طرح ہے ۔اس نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ۔یمن کے عوام بھی پاکستان سے محبت کرتے ہیں ۔یمن سے پاکستانیوں کاانخلا شروع ہو چکا ہے۔ تین ہزارپاکستانی جلد یمن سے واپس پہنچیں گے،انتظامات مکمل ہیں۔جلد تمام پاکستانی وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ایک سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی کے بحران پرجلد قابو پا لیا جائے گا۔بجلی ،پانی کے ضیاع پر قابو پانا عوام پر بھی اتنا ہی فرض ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بڑے ڈیم بنانے کی پلاننگ کرلی ہے۔بھاشا کے بعد داسو ڈیم بھی جلد شروع ہوجائیگا۔

مزید خبریں :