30 مارچ ، 2015
کراچی.......کراچی اسٹاک مارکیٹ ہفتے کے آغاز پر بھی شدید مندی کا شکار رہی ۔دو ماہ کے دوران انویسٹرز کے ایک ہزار ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ100انڈیکس میں 986 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی، جس کے بعد انڈیکس28 ہزار969 پوائنٹس کی سطح پربندہوا۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران 100 انڈیکس تقریباً 4870 پوائنٹس گنوا بیٹھا ہے، جس کی وجہ سے شیئرز کی مجموعی مالیت میں 10 ارب ڈالر سے زائد کمی دیکھی گئی ۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق حصص بازار میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے علاوہ ایس ای سی پی کی طرف سے بروکرز سے کلائنٹس کی تفصیلات طلب کیے جانے کی خبروں کے باعث مارکیٹ میں سرمایاکار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں ۔