31 مارچ ، 2015
کراچی ......کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے شادی میں آتش بازی کے الزام میں دولہا سمیت 4 افراد کوحراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں حسن اسکوائر کے قریب شادی ہال میں باراتیوں نے آتش بازی کی ،جس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے چھاپا مار کر دولہا سمیت 4 افرادکو حراست میں لےکر مقدمہ درج کرلیا۔