Geo News
Geo News

کھیل
31 مارچ ، 2015

کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے شیلڈ بھی آسٹریلیا کے نام

کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے شیلڈ بھی آسٹریلیا کے نام

کینبرا.......دو روز پہلے ورلڈ کپ ٹاٹئل جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا نے ون ڈے شیلڈ اور ایک لاکھ 75 ہزار ڈالر ز بھی جیت لیے ۔یکم اپریل آئی سی سی ون ڈے چیمپئن شیلڈ کی کٹ آف ڈیٹ تھی اور اس تاریخ تک آسٹریلیا نے رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔ جس کی بدولت ٹیم آسٹریلیا اوڈی آئی شیلڈ اور ایک لاکھ 75ہزار ڈالرز کی حقدار بن گئی ،بھارت نے نمبر ٹو پوزیشن کے ساتھ سیزن مکمل کیا ،جس پر اسے 75ہزار ڈالر ملے جبکہ عالمی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کا تیسرا ،سری لنکا کاچوتھا اور پاکستان کا ساتواں نمبر رہا۔

مزید خبریں :