01 اپریل ، 2015
بوسٹن ......امریکی ریاست میساچوسٹس( Massachusetts)میں مقامی یو نیورسٹی کے ما ہرین نے کینسر جیسے جا ن لیوا مر ض میں مبتلا کم عمر بچوں کی دلجوئی کیلئے منفرد رو بو ٹک ٹیڈی بیئر تیار کیا ہے۔ہلکے آسمانی رنگ میں بنائے گئے اس بھالو میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس سسٹم اور سینسرز مو جود ہیں جوامریکی شہربوسٹن کے چلڈرن ہو سپٹل میں زیر علاج کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کی تکلیف،دکھ اور تناؤ کو کم کر نے کیلئے ان سے نا صرف باتیں کر تا ہے بلکہ ان کے سوالوں کے جوابات دے کر انہیں کچھ حد تک مطمئن کر نے کی کو شش بھی کر تا ہے۔بچے اس روبوٹک ٹیڈی بئیر کو اپنے کمرے میں بیڈ کے قریب بیٹھا دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور اسے اپنا دوست بنا کر ڈھیروں ساری باتیں بھی کر تے نظر آتے ہیں۔