01 اپریل ، 2015
لندن........لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما محمد انور کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کے حوالے سے لندن میں مقیم ماہر قانون راشد اسلم نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں کسی بھی شخص کو 24گھنٹوں تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے، تاہم عدالت سے اجازت ملنے کے بعد اس میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔