02 اپریل ، 2015
کراچی........کراچی کے سول اسپتال کے برنس وارڈ میں ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ زیر علاج رہنے والا طالبعلم حارث جاوید دوران علاج دم توڑ گیا۔ سول اسپتال برنس وارڈ کے ڈاکٹروں کے مطابق حارث جاوید کو 19 فروری کو سول برنس وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔جہاں 19فروری سے لے کر 31مارچ تک اُس کی زندگی بچانے کے لیے کئی آپریشن کیے گئے تاہم اسے بچایا نہ جا سکا۔ ڈاکٹروں کے مطابق حارث جاوید 35فیصد جھلس گیا تھا۔ ڈیفنس فیز ون میں واقع نجی تعلیمی ادارے کے طالبعلم حارث جاوید کو16فروری کی شب کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں ذاتی دشمنی پر نامعلوم افراد نے جلادیا تھا،جو ڈیڑھ ماہ زیر علاج رہنے کے بعد آج دم توڑ گیا۔ حارث جاوید کی نماز جنازہ محمودآباد میں ادا کردی گئی۔