05 مئی ، 2012
کراچی… وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ راکٹ فائرکرنے اور6افرادکوقتل کرنیوالے کومیڈیاہیرونہ بنائے، کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رحمان ملک کا کہنا ہے کہ لیاری میں طالبان کے علاوہ القاعدہ کے لوگ بھی ہیں، یہاں نہ صرف منشیات اورجوئے کے72اڈے بھی ہیں، بلکہ پاکستان کے سب سے بڑے جرائم کے اڈے بھی لیاری میں موجود ہیں۔ لیاری آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کے ا عزازمیں بڑے کھانے کے موقع وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ لیاری آپریشن میں پولیس کیخلاف اسٹیل کی گولیاں استعمال کی گئیں،پولیس کیخلاف راکٹس استعمال کیے گئے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ شریفوں کے پاس اینٹی ایئرکرافٹ گنیں نہیں ہوتیں، شرپسندوں کی گرفتاری کے دوران مزاحمت کاسامناکرناپڑا جس کے بعد صورتحال سے نمٹنے کیلئے مزیدنفری بلائی گئی۔لیاری میں آپریشن کاارادہ نہیں تھا،چندشرپسندوں کوپکڑنامقصودتھا۔