دنیا
03 اپریل ، 2015

یمن میں519 افراد ہلاک ،1700 زخمی ہوچکے ہیں،اقوام متحدہ

یمن میں519 افراد ہلاک ،1700 زخمی ہوچکے ہیں،اقوام متحدہ

نیویارک...... اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن میں گزشتہ دو ہفتے کے دوران جنگ میں اب تک519 افراد ہلاک اور1700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سخت جنگ میں پھنسے ہزاروں شہریوں کی زندگی کو سخت خطرات لاحق ہیں۔ اقوام متحدہ کی امداد سربراہ ویلیری ایموس کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق یمن جنگ میںگزشتہ دو ہفتے کے دوران اب تک519 افراد ہلاک اور1700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو جنگ میں پھنسے شہریوں کی زندگیوں بارے شدید تشویش لاحق ہے۔ انہوں نے جنگ میں شامل فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسپتالوں،ا سکولوں، مہاجرین کیمپوں، سویلین انفراسٹرکچر کو ہدف بنانے سے گریز کریںاور ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

مزید خبریں :