Geo News
Geo News

پاکستان
03 اپریل ، 2015

جوڈیشل کمیشن میں عمران کے الزامات جھوٹے ثابت کرونگا:افتخار چوہدری

جوڈیشل کمیشن میں عمران کے الزامات جھوٹے ثابت کرونگا:افتخار چوہدری

ملتان......سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ بہترہوتا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل آرڈیننس کے بجائے قومی اسمبلی میں بحث کے بعد قانون سازی کے ذریعے ہوتی،جوڈیشل کمیشن سے بڑا میرے لیے کوئی فورم نہیں،جہاں عمران خان کے بے بنیاد الزامات کو جھوٹا ثابت کروں۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کا قیام آرڈیننس کے بجائے اسمبلی میں بحث کے بعد قانون سازی کے تحت بنایا جاتا تو بہتر ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی موجودگی میں صدارتی آرڈیننس آئین کی نظر میں اچھا نہیں سمجھا جاتا ،جوڈیشل کمیشن بہترین فورم ہو گا جہاں عمران خان کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو جھوٹا ثابت کروں گا۔

مزید خبریں :