Geo News
Geo News

پاکستان
03 اپریل ، 2015

کراچی کا موسم خوش گوار، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی کا موسم خوش گوار، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی.......کراچی کا موسم خوشگوار ہوا تو گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا اور شہری چل پڑے ساحل کی جانب جہاں کی خوب موج مستی ۔کراچی کا موسم صبح سے ہی خوشگوار تھا۔ تپتی دھوپ کی جگہ لی ٹھنڈی ہوا نے اور سورج کو ڈھانپ لیا بادلوں نے۔ پھر کیا تھا موسم کا مزہ لینےکے لیے منچلے شہری پہنچ گئے کراچی کے ساحل۔ ساحل سے اٹکھیلیاں کرتی لہروں میں کسی نے صرف پاؤں گیلے کیے توکوئی سمندر میں نہانے آگے نکل گیا۔ سب ہی کا مقصد صرف موسم سے لطف اندوز ہونا تھا۔ کچھ منچلے تو دفتر جانے کے بجائے ساحل پر ہی حاضری لگانے پہنچ گئے۔ موسم بدلا تو طلبا ء نے بھی یہاں کارخ کیاجہاںساحل پر گاڑیاں چلا کر انہوں نے خوب مستی کی۔شہریوں نے کراچی کا سہانی رُت دیکھ کر بادل برسنےکی خواہش کا بھی اظہار کیا۔کراچی کا موسم خوشگوار ہوا تو شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے۔ موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے منچلے شہریوں نے رخ کیا کراچی کے ساحل کا۔

مزید خبریں :