04 اپریل ، 2015
خیبرایجنسی ...... خیبرایجنسی میں وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کےخلاف فضائی کارروائی میں5دہشتگردہلاک،11زخمی ہوگئے ۔ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان اورلشکراسلام سےہے۔وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گن شپ ہیلی کاپٹر کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی گئی۔ کارروائی میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوئے اور 5 دہشتگردہلاک، 11زخمی ہو گئے۔ خیبر ٹو آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں بدستور پیش قدمی جاری ہیں۔